25

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کالیگل نوٹس بھجوایاگیا۔

لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اور پرنسپل سیکریٹری کیخلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نےپریس کانفرنس میں شرانگیز ،گمراہ کن الزامات لگائے۔

نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نےوزیراعلیٰ آفس پرپوسٹنگ ٹرانسفرپیسےلیکر کرنےکے الزامات لگائےتھے ، وہ 14دن میں بےبنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیگل نوٹس میں عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں