40

راولپنڈی میں امام بارگاہ قصر عباس کے باہر فائرنگ

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) امام بارگاہ قصر عباس نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راولپنڈی میں ڈھوک سیداں کے مقام پر امام بارگاہ قصر عباس نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ نماز مغربین کے دوران دو موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور ایس ایس پی شعیب نے موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

فائرنگ نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی طرف سے کی گئی۔ فائرنگ کے وقت داخلی دروازہ بند تھا، کوئی نقصان نہ ہوا۔ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ملزمان کو تاحال گرفتار کیا نہ جاسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں