19

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا بابو صابو سے تلاشی کے بعد آنے کا انکشاف

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو سے تلاشی کے بعد داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے شواہد اکٹھے کرلئے، فرنزاک مکمل کرنے کے بعد تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی کی مدد سے آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے متعدد افراد حراست میں لے لیے گئے۔

جوہر ٹاؤن بم دھماکہ، لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، مشکوک شخص زیر حراست

دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو سے داخل ہونے کا انکشاف ہوا، گاڑی اس سے قبل بھی شہر میں دو بار دیکھی گئی۔ بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ تلاشی بھی ہوئی۔

گاڑی بدھ کی صبح 9 بجکر 40 منٹ کے قریب شہر میں داخل ہوئی۔ چیکنگ کے باوجود گاڑی کا ممکنہ طور پر استعمال پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں