27

آپکی قابلیت بھٹو کے نام اور پرچی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ آپکی قابلیت بھٹو کے نام اور پرچی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کسی بھی معاملے پر بغیر تحقیق کے جھوٹ بول کر خود کو ایکسپوز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار پوائنٹ سکورنگ کیلئے وفاق پر تنقید کرنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہے ، گیس فیلڈ کنڑ پساکھی ڈیپ گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی سبب 21 دن کے لیے بند ہے ، گیس فیلڈ سے لگ بھگ 200 سے 250 ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ گیس لوڈ مینیجمنٹ سپلاٸی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا پہلی ترجیح ہے ، نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو وقتی طور پر گیس کی ترسیل بند کر دی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیپٹو پاور کی گیس سپلائی میں بھی 50 فیصد کمی کی گئی ہے ، پرچی چیئرمین وفاق پر ہرزہ سرائی کے بجائے صوبے پر توجہ دیں تو عوام کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے ، پندرہ سو ملین روپے سے ایک آر او پلانٹ نہیں لگا سکنے والے نااہل اور نکمے ہیں ، ایک نالہ تک صاف نہ کر سکنے والے دوسروں پر انگلی اٹھا کر خود کو بری الزمہ سمجھ بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں