43

اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کو ہٹایا نہیں جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرعبدالقدوس بزنجو کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے۔
سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر اسپیکر بااختیار ہیں، پارلیمانی کمیٹی بنا کر معاملے کو حل کرے، بلوچستان اسمبلی کا ایوان فیصلہ کرے کہ ایوان کو کس طرح چلانا ہے
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرے کرتے ہوئے ایوان میں اپنے تحفظات پیش کرے سڑکوں اورتھانوں میں مسائل حل نہیں ہوتے، اسمبلی واقعہ میں سیکیورٹی کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعے میں جو بھی سرکاری اہلکار ملوث ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کی ناراضگی سمجھ سے بالاتر ہے، سردار یارمحمد کے محکمے میں کبھی مداخت نہیں کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ناراض لوگوں کے سیاسی اختلافات پربات ہوسکتی ہے مگر ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں