77

نواز شریف نے میری مرسیڈیز کار چھین لی، سردار سکندر حیات

آزاد کشمیر(نیوزمارٹ ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مجھ سے میری مرسیڈیز کار چھین لی۔
ایک بیان میں سکندر حیات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی کے ہاتھ میں اچھی گھڑی دیکھ لیں تواُتار لیتے ہیں، نواز شریف نے مجھ سے میری مرسیڈیز کار چھین لی جبکہ نواز شریف بہت کنجوس ہیں، اپنے لیئے پکوڑے بھی نہیں خریدتے۔
انہوں نے کہا کہ جو آدمی نوازشریف سے ملنے جائے اسے کہتے ہیں کہ اسلام آباد سے پکوڑے خرید لانا، میری زیرو میٹر کار تھی وہ مجھ سے چھین لی، میں ان کے ساتھ رہا ہوں، ان کے اندر بُری عادتیں ہیں، مرسیڈیز کی قیمت 85 لاکھ ٹیکس سمیت تھی، ٹیکس کے بغیر دس پندرہ لاکھ روپے تھی، میں نے اپنے استحقاق کی بنیاد ڈیوٹی فری گاڑی خریدی جو نواز شریف نے لے لی، میں اپنے بڑھاپے کیلئے کار رکھنا چاہتا تھا مگر وہ میرے کام نہ آسکی، پہلے نواز شریف پیچھے پڑے رہے پھر کلثوم نواز پیچھے پڑگئیں، میں نے تنگ آکر ڈرائیور کو بلایا اور کار نوازشریف کو بھجوا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں