35

سبی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 5 جوان شہید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) سبی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے ضلع سنگن میں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں