23

انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز دکھانے کے لیے مسئلہ حل کرلیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ملتان سلطانز کو پاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ رضوان، بابراعظم، پاکستانی ہیروز اور تمام غیرملکی ہیروزکا شکریہ جنہوں نے یہ شاندارمیلہ سجایا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے، انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سرکاری ٹی وی نے پاک انگلینڈ سیریز دکھانے کے لیے بھارت سے معاہدے کا پروپوزل دیا تھا جسے کابینہ نے مسترد کردیا جس کے باعث پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں