31

یکم جولائی سے تیل اورگھی مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)بجلی،گیس اور پیٹرولیم کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔

پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

خط میں بتایا گیا ہےکہ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل 2021-22 میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے اس لیے ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو یکم جولائی سے گھی اور تیل 13 سے 18 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری متاثر ہوگا۔

اس سلسلے میں پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات بھی ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں