87

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)منتقل کر دیا گیا، آئی سی سی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو بھارت سے باضابطہ طورپر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز نے ہر طرف خوف کا عالم چھایا ہوا تھا جس کے باعث بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا اور بازگشت سننے کو مل رہی تھیں کہ میگا ایونٹ کو ابو ظہبی میں منتقل کر دیا جائے گا، چند ہفتے قبل بھارتی بورڈ کے حکام نے ابو ظہبی حکام سے میگا ایونٹ کیلئے ملاقاتیں بھی کیں تھی۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد شروع ہو گا، ورلڈکپ بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا، ایونٹ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کے دوران بارہ میچز کھیلے جائیں گے، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن آٹھ ٹیموں کے مابین میچز ہوں گے ان میں بنگلا دیش، سری لنکا، آئر لینڈ، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، نیمبیا ، اومان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں ، ان میں سے چار ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

چار ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں 12 ٹیمیں 30 میچز کھیلیں گی، یہ میچز متحدہ عرب امارات، دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں ہوں گے، اس کے بعد تین پلے آف گیمز ہوں گے جبکہ دو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، جس کے بعد فائنل میچ ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں