72

وزیر اعظم احساس سکالر شپ فیز ٹو،1269طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ فیز ٹوکے تحت یونیورسٹی میں زیر تعلیم 1224 طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کردیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق چیک تقسیم کرنے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد حسین زیدی،سینئر وزیر کرنل ریٹارڈئر عبید اللہ بیگ،پارلیمارنی سیکرٹری برائے وومن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ،قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی و تدریسی آفیسران سمیت سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات موجود تھے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد حسین زیدی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے تعلیم کی ترقی کے لئے جو اعلانات کئے تھے ان کو عملی جامع پہنایا۔جس کا واضح ثبوت ملک کے سب سے بڑے سکالرشپ پروگرام ہے۔جس کے تحت قراقرم یونیورسٹی کے ابھی تک 2400طلبہ وطالبات نے اسکالرشپ حاصل کیاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مستحق اور حقدار طلبہ وطالبات کو مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔کیونکہ ملکی تعمیروترقی انہی طلبا پر منحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کرونا کے مشکلات حالات میں ملک عزیز کو جس بہتر انداز میں چلایا ہے۔وہ قابل تعریف ہے۔ان سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر گلگت بلتستان اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ملک کو فلاحی اسلامی ملک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔لہذا طلبا اس مقصد کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب سے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بھی خطاب کیااور کہاکہ احساس سکالرشپ کے اجراء کے بعد ملک میں کوئی بھی مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں ہے۔اب ہر کوئی باآسانی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکتاہے۔وائس چانسلرنے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت بلخصوص صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،صوبائی وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کیاکہ جن کی محنت سے یونیورسٹی کو تاریخ ساز 1239سکالرشپس ملیں ہیں۔ وائس چانسلر نے قراقرم یونیورسٹی اسکالرشپ کمیٹی کی انتھک محنت اور کاوشوں کوبھی سراہا کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے تاریخ ساز سکالرشپ کے حصول میں کردار ادا کیا۔اس سے قبل افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل و اسکالرشپ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عبدالرزاق نے احساس سکالرشپ سمیت دیگر اسکالرشپس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو دی جانے والی اسکالرشپس کی تفصیلی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سینئر وزیر،پارلیمارنی سیکرٹری برائے وومن ڈویلپمنٹ،قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی و تدریسی آفیسران سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں چیکس تقسیم کئے۔اس سے قبل قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونیورسٹی کو وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ فیز ٹوکے تحت یونیورسٹی میں زیر تعلیم 1224 طلبہ وطالبات کو ملنے والی تاریخ ساز اسکالرشپ پر تبادلہ خیال سمیت یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی امور اور مستقبل قریب کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور وائس چانسلر سے مختلف امور پر سوالات بھی پوچھے۔جن کے وائس چانسلر نے تسلی بخش جوابات دئیے۔
چیک تقسیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں