43

ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے، نوید احمد

گلگت(پناہ نیوز ڈیسک) نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ضلع گلگت میں ویکسنیش اور کوویڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ڈی ایچ او گلگت، تحصیلدارگلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں کوویڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کوویڈ۔19 کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویڑنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویڑنوں میں بازار کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں اور بازار کمیٹی کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ کوویڈ۔19 ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور کوئی بھی دوکاندار کوویڈ۔19 ایس اوپیز پر عملدرآمد اور اس کے ساتھ ساتھ ویکسنیش کا سر ٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے اور نہ کرنے کی صورت میں دوکان کو سیل کریں۔ اس کے علاوہ پر ائیویٹ اور سرکاری سکولوں اور کا دورہ کریں ان سکولوں میں کوویڈ۔19 ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کو بھی سیل کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویڑنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں موجود تمام ہوٹلوں اور گیسٹ رومز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ان ہوٹلوں اور گیسٹ رومز میں موجود سیاحوں کو ویکسنیش سرٹیفکیٹ چیک کریں ہوٹل اور گیسٹ رومز کے مالکان کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کریں کہ وہ آئندہ بغیر سرٹیفیکٹ سیاحوں کو کمرے دینے کی صورت میں اْس ہوٹل یا گیسٹ رومز کو سیل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ضلع گلگت کے تمام سرکاری و پرائیویٹ دفتروں کے انچارج کوبھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سٹاف کا کوویڈ ویکسنیش نہ لگوانے کی صورت میں اْن سٹاف کی تنخواہ کو بند کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو بھی سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل جیل مناور میں قیدیوں کی ویکسنیش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے وہ ٹیم جیل میں قیدیوں کی ویکسنیش کرے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں آنے والیسیاح کے حوالے سے سکوار چیک پو سٹ پر موجود پویس اہلکاروں کو ہد ایات جاری کریں کہ وہ محکمہ صحت کے نمائندوں سے تعاون کرینگے تاکہ گلگت آنے والے تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی اگر کسی بھی سیاح کے پاس ویکسنیش سر ٹیفیکٹ نہ ہونے کی صورت میں اْن تمام سیاحوں کو گلگت آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں