25

اداکارانوراقبال کا اسپتال میں لی گئی تصویر پر غصے کا اظہار

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ نے دورانِ علاج اجازت کے بغیر لی گئی تصویر وائرل ہونے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر اداکار انور اقبال کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں
سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اداکار شدید علیل ہیں اور ان کے اہلخانہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

انور اقبال بلوچ نے دورانِ علاج لی گئی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے ایک فیس بک پوسٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔

فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ میں اپنے تمام مداحوں، دوستوں اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی لیکن کچھ لوگوں نے مجھے بہت زیادہ مایوس کیا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اسپتال میں میری مرضی کے بغیر میری تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس سے میری اور میرے خاندان کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔

انور اقبال نے مزید کہا کہ میں میڈیا سے درخواست کرsocial mediaتا ہوں کہ میری پرائیویسی اور میرے اہلخانہ اور مداحوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ انور اقبال اداکاری کے علاوہ ایک استاد بھی رہے وہ ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں