48

عمران خان پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے رہنما ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کے رہنما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جہلم میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے کئی سال تک عوام کو بیوقوف بنائے رکھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جہلم کے لوگ ملکی دفاع کیلئے لہو کا خراج پیش کرتے ہیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق ضلع جہلم میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی وسائل عوام پر خرچ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بھرپور ترجمانی پر امت مسلمہ وزیراعظم عمران خان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیراعظم خان عالمی طاقتوں کو جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بدعنوان عناصر کے خلاف21سال قبل سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا جبکہ عمران خان نے سیاست میں انسداد بدعنوانی کا بیانیہ بھی متعارف کرایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اور ملکی ادارے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں