37

افراد باہم معذوری اور خواتین کے انتخابی عمل میں بھر شمولیت اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی کو یقینی اقدامات پرزور دیا گیا

گلگت( پریس ریلیز) کولیشن فار انکلیسیو پاکستان CIP گلگت ریجن کا نواں ماہانہ اجلاس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کنوینئر سی آئی پی گلگت ریجن ارشاد کاظمی کر رہے تھے اجلاس میں فورم کے ممبران کی اکثریت شریک تھی اس دوران سی آئی پی گلگت ریجن کی ماہ جون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ماہ جولائی کے لئے ورکنگ پلان بھی مرتب کیا گیا اس دوران شرکاء نے علاقے میں افراد باہم معذوری اور خواتین کے شہری و سیاسی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا شرکاء نے اس موقع پر علاقے میں خواتین سے متعلق جدید تقاضوں کے عین مطابق قانون سازی کئیے جانے کی ضرورت واہمیت پر زور دیا مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں افراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے فوری نفاذ کو ممکن بنانے کے لیے ایکٹ کے رولز آف بزنس کی جلد منظوری کو یقینی بنایا جائے اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے آئندہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں الیکشن ایکٹ 2017 کے عین مطابق افراد باہم معذوری اور خواتین کے انتخابی عمل میں بھر شمولیت اور بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں