55

باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نائب قاصد ایئر پورٹ مینجر بن گیا

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک) باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن نے نئی مثال قائم کردی، ادارے کے ملازم کو ریٹارمنٹ پر انوکھے اور منفرد انداز میں رخصت کیا گیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک نئی روایت کا آغاز کرتے ہوئے ادارے کے عہدیداروں نے فرض شناس اور دیندار نائب قاصد محمد جعفر کو ریٹائرمنٹ پر انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر عبیدالرحمن عباسی نے 35 سال سے اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری اور فرض شناسی کے کرنے کے صلے میں نائب قاصد کو ایک دن کے لئے اعزازی طور ائیرپورٹ مینجر بنادیا۔

اس موقع پر سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر عبیدالرحمن عباسی کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری کرنے والے سی اے اے کے نائب قاصد محمد جعفر نے دوران ملازمت فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد جعفر نے دوران ملازمت اپنی ڈیوٹی کے دوارن اپنے فرائض بہت خوش اسلوبی سے انجام دیئے، 35سال ملازمت کے دوران ہمیں ان کیخلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ملازمت کے آخری روز چھوٹی سی پروقار تقریب کے بعد نائب قاصد محمد جعفر کو نہایت عزت اور اعزاز کے ساتھ سرکاری گاڑی میں رخصت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں