215

وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات، بجٹ اور صحت، تعلیم اور سیاحت کے فروغ سمیت کئے جانے والے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد۔ (پناہ نیوز ڈیسک):وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں گلگت بلتستان کے بجٹ اور صحت، تعلیم اور سیاحت کے فروغ سمیت کئے جانے والے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان کے بجٹ کے حوالے سے بتایا۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ہونے والی ملاقات میں بابوسر ٹنل کی فیسبلٹی اور شاہراہ قراقرم کی ری الائمنٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات، صحت اور تعلیم کی سہولیات، احساس پروگرام سے سماجی تحفظ اور طلباء کو اسکالر شپ کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں