51

سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کے باعث ان کو کراچی میں ضیاالدین ہسپتال کے طبی ماہرین کے زیر نگرانی علاج میں رکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا شوگر لیول کم ہونے کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی فی الحال ان کو مزید ایک دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں گزشتہ روز بلاول ہاؤس سے فوری طور پر ضیاالدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں