45

آصف زرداری کے نیویارک فلیٹ انکوائری کا جواب نیب کو موصول

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کا نیویارک فلیٹ انکوائری کا جواب نیب کو موصول ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے وکیل کے زریعے جواب جمع کرایا ہے، آصف زرداری کو نیب کی جانب سے سوالنامہ کا جواب دینے کو کہا گیا ہے، آصف زرداری نے فلیٹ کو اثاثوں اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

جاری کردہ تحریری جواب میں آصف علی زرداری نے لکھا ہے کہ نیب نے نیویارک اپارٹمنٹ کے حوالے سے معلومات طلب کی ہیں، آصف زرداری نیب اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیش بھی ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ آج آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں