39

کوٹری: مال بردار ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوٹری (نیوزمارٹ ڈیسک)حادثے کے باعث 300فٹ پٹڑی متاثر ہوئی سندھ میں کوٹری کے مقام پر مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن یارڈ ٹريک پر مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حادثے کے باعث 300فٹ پٹڑی متاثر ہوٸی ہے جس کی مرمت کے لیے عملہ طلب کر لیا گیا۔ مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی آرہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20روز کے دوران کوٹری کے علاقے میں یہ تیسرا حادثہ رونما ہوا ہے۔

اس سے قبل 9جون کو بھی حیدرآباد میں حسین آباد کے مقام پر پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں