45

پی ڈی ایم اے اس وقت ایک مظبوط ادارے کا روپ دھار چکا ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اس وقت ایک مظبوط ادارے کا روپ دھار چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹوشنل بلڈنگ تحریک انصاف کا مینی فیسٹو ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور کورونا کے ایمرجنسی حالات میں آپ کو پنجاب میں پی ڈی ایم اے یونیک انداز میں ابھرتی نظر آئی ہے ، بارش جہاں رحمت کا باعث بنتی ہے وہیں اوور فلو کی وجہ سے زحمت کا سبب بھی بنتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ہم نے کم قوت کیساتھ ٹڈی دل پر قابو پایا ، وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی اب اداروں کو مالی امداد فراہم کر کے دنیا کے ہم پلہ کیا ہے ، جب ادارے ہمارے پاس آئے تھےتو ان کا بہت برا حال تھا ، اب حکومت بے بسی کی تصویر نہیں ہو گی بلکہ آپ کے دکھوں کا مداوا کرتی دکھائی دے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم نے اس کی ریوو پٹیشن دائر کردی ہے ، ہماری گزارش ہے کہ اس کو ہنگامی بنیادوں پر سنا جائے ، ابھی ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ کے 359 کا فگر ہے جبکہ گزشتہ 200 ہیں جسے کنورٹ کرنے کے لیے چھ ماہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 274 افراد مئیر لاہور منتخب کرتے تھے مگر اب 50 لاکھ افراد مئیر چنیں گے ، ہم نے 24 ہزار ویلج کونسلز بنائی تھیں جن پر 32 ارب روپے خرچہ آرہاتھا جسکو ہم نے پھر چھ ہزار ویلج کونسل میں کنورٹ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ہم نے عوام کو براہ راست اختیار دینے کے لیے ترامیم کیں ، ان ترامیم کے باعث تھانوں کچہریوں پہ وزن کم ہو گا لوگ پنچائتوں میں اپنے معاملات حل کر سکیں گے ، ہم سپریم کورٹ کی ہدایات کے منتظر ہیں دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کس طرح اس ابہام کو بحال کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان لوکل گورنمنٹس کو بحال کرنے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے ، ہم ان کی بحالی کو یقینی بنائیں گے مگر ساتھ سپریم کورٹ میں بھی ریوو پیٹیشن دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں چچا بھتیجی کا پیچہ چل رہاہے کہیں بھتیجی اور کہیں چچا ایک دوسرے کی پتنگ کاٹ رہے ہیں ، آذاد کشمیر الیکشن میں بھی ان لوگوں نے اپنے اپنے درباریوں کو ٹھپے لگائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ یہی ریاست مدینہ ہے کہ جو بھی ہو اسے جوابدہ ہونا ہے ، طاہر خورشید بھی نیب کی جانب سے پوچھے جانیوالے سوالات کے جوابات دیں گے ، وہ نہ تو کوئی غنڈہ گردی کریں گے نہ نیب آفس پہ حملہ کریں گے بلکہ قانون کے سامنے جوب دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کہیں کوئی استاد رہبر کی بجائے رہزن بن جائے تو ڈنڈا موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں