44

عمران خان شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ دینے کے لیے پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ

اسلام اآباد (نیوزمارٹ ڈیسک)عمران خان کا پروٹوکول کے حوالے سے اہم فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ دینے کے لیے پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی بھی پرائویٹ تقریبات میں پروٹوکول کے بغیر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں جبکہ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئےبنائی جارہی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزرائے اعلیٰ ،گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر جامع پالیسی لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں