31

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر علی علیزادہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر علی علیزادہ کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے سفیر کی پاکستان میں خدمات کی انجام دہی پر شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آذربائیجان کے سفیر نے خطے کا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں