27

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (نیوزمارٹ ڈیسک)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرزمین اس کی گہرائی 168 کلوتھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ پڑتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں