188

وزرات داخلہ نےتمام غیرملکیوں کورجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرات داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں قوم کا ووٹ لینے کیلئے کارکردگی مزید بہترکرنا ہوگی ، آئندہ الیکشن میں بھی قوم عمران خان کوووٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلرزکے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کرنے جارہے ہیں، ٹی ایل پی کامعاملہ کابینہ میٹنگ میں بھیج رہے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے معاملے پر کابینہ فیصلہ کریگی۔

شیخ رشید نے طورخم بارڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کورونا کی صورتحال خراب ہے جبکہ طورخم بارڈرپر 4سے5ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پرپھنسے پاکستانی سعودی عرب جانا چاہتے تھے، این سی اوسی سے طورخم بارڈر کے معاملے پر بات کرونگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ چمن بارڈرکو یکم اگست سے الیکٹرانک کردیں گے جبکہ طورخم بارڈ ر ویکسین کروانے والوں کیلئے کھول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان جعلی کارڈ رکھنے والوں کو پکڑا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملوں سے متعلق بھارت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں