129

اسکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، شفقت محمود

گلگت (پناہ نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اسکالر شپ کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گلگت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کونسل آف آرٹس کا کیمپس گلگت میں قائم کیا جائے گا،
ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع دیامر اورضلع شگر میں اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ انٹر اور میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جو خوش آئند ہیں، یونیورسٹی آف بلتستان کو مزید بہتر کرنے کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے اس سال 25 کروڑ روپے دیئے جائیں گے، گلگت بلتستان کے ہنر کے تعلیم کیلئے 12 سو اسکالر شپ دی جائیں گی،
سارے ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد آئی ہے اور مزید آتے رہیں گے جس کیلئے ہوسپٹیلٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ریجنل کیمپس بنارہے ہیں جس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے،
دینی تعلیم کیلئے ریلیجنس ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا، جہاں مدرسے کے طلبا کو دنیاوی تعلیم بھی حاصل کرسکیں گے، کلچرل کے تحفظ کیلئے بھی جگہ بنارہے ہیں،
جس کیلئے زمین کی تلاش کررہے ہیں، آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں