93

مٹہ ،سوات میں بنجر پہاڑ ، سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مٹہ ،سوات میں بنجر پہاڑ ،
سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں ۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری
سونامی مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب
پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مٹہ ،سوات کی پہاڑوں کی وڈیو
بھی شیئر کی ، جس میں ماضی کے ان بنجر پہاڑوں پر سرسبز درخت لہراتے ہوئے خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں