32

یوریا کھاد کی فروخت مئی 2021 کے دوران 109 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔(نیوزمارٹ ڈیسک):یوریا کھاد کی فروخت مئی 2021 کے دوران 109 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ کے تجزیہ کار نو الہدیٰ شیخ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی 2020 کے دوران یوریا کھاد کی
فروخت کا حجم دو لاکھ 40 ہزار ٹن رہا تھا تاہم مئی 2021 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 5 لاکھ ایک ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

اس طرح مئی 2020 کے مقابلہ میں مئی 2021 کے دوران یوریا کھاد کی مقامی فروخت میں دو لاکھ 61 ہزار ٹن یعنی 109 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جنوری تا مئی 2021 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے
اور اس دوران فروخت کا حجم 202 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا مئی 2020 کے دوران 1.5 ملین ٹن یوریا کھاد فروخت ہوئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے مقابلہ میں مئی 2021 کے دوران ڈی اے پی کی فروخت 185 فیصد بڑھوتری سے 61 ہزار ٹن کے مقابلہ میں
ایک لاکھ 73 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ سال 2020 کے مقابلہ میں سال 2021 کے پہلے پانچ مہینوں میں ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے
اور فروخت کا حجم 4 لاکھ 22 ہزار ٹن کے مقابلہ میں 5 لاکھ 33 ہزار ٹن تک بڑھ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں