35

آبادی میں اضافہ پاکستان کیلئے اہم چیلنج ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے آبادی میں اضافے کو پاکستان کے لیے اہم چیلنج قرار دے دیا۔

اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بڑے چیلنج ہیں جبکہ ملک میں روزگار کے مواقع یقینی بنانا اور بجلی و گیس کی فراہمی بہت مشکل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں صرف نصف بچوں کو معیاری تعلیم دینے کی گنجائش ہے۔ بنگلہ دیش کی طرح آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی سے حالات میں بہتری ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دس سال میں پرائمری اسکول کی عمر کے ہر بچے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آبادی میں کمی کو قومی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ مختصر مدت میں کلیدی ترقیاتی نتائج کا انحصار اسی پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں