27

ارجنٹینا نےکوپا امریکا فٹبال کا فائنل جیت لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیونل میسی کی ٹیم نے نیمار کی برازیل کو ایک صفرسے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

فائنل میچ میں ارجنٹینا کی طرف سے میچ کاواحد اورفیصلہ کن گول ڈی ماریہ نےکیا۔

28 سال بعد کوپا امریکا چیمپئن بننے پر ارجنٹینا کےمداح خوشی سےنہال ہوگئے۔

یاد رہے کہ لیونل میسی نےبھی کیریئر میں بطور کپتان پہلی بڑی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن نےانگلینڈ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا ا ظہا رکیا ہے۔

دوسری جانب فٹبال کے ایک اورعالمی ایونٹ یورو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اوراٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں