32

واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں،عثمان بزدار

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، نکاسی آب کے کاموں کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے،م ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلی پنجاب نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں، واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں