36

خطے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ‏افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردی ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ کابل میں ایک پرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔

اپنے ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیاسی اور پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں