36

مریم صفدر ہر کالج سے فیل، اگلی جگہ والد کی دھونس سے داخلہ لیا ، شہباز گل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ مریم صفدر نے خود تو تعلیم حاصل نہیں کی اور ہر کالج سے فیل ہو کر اگلی جگہ والد کی دھونس سے داخلہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج جس طرح اپنا جلسہ کرنے کے لئے لیپہ گرلز ڈگری کالج کی بچیوں کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان کو کینسل کروا کر زبردستی وہاں اپنا جلسہ کیا وہ شرمناک حرکت ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ اس حرکت پر کارروائی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں