28

داسو ڈیم حادثے کے 13 زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ گلگت منتقل

گلگت (پناہ نیوز ڈیسک)کوہستان داسو ڈیم حادثے کے 13 زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا ہے
ذرائع کے مطابق برسین کوہستان کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے
جبکہ 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔کوہستان ضلعی انتظامیہ، پولیس،
ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حادثہ آج صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں