23

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی قابل تحسین ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک):وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا، ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے تحت قومی نشریاتی اداروں کو بتدریج ، ڈیجیٹلائزکیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ اس مربوط پالیسی کے تحت قومی نشریاتی اداروں کو بتدریج ڈیجیٹلائزکردیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ اے پی پی کے 11 ڈیجٹل میڈیا سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمرا خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی اور ونگ کے دیگر افسران نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں