39

پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا،وزیراعظم

تاشقند(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی، پاکستان پر الزام لگائے جانے پر شدید مایوسی ہوئی، انخلا سے پہلے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیے تھی، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان روابط کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے، خطے میں امن اور سلامتی سب سے اہم ہے، افغانستان میں امن ہماری ترجیح ہے، پاکستان افغانستان کے حالات سے براہ راست متاثر ہوتا ہے، افغان جنگ کے دوران 15 سال میں 70 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے کے ممالک میں رابطے مزید بڑھیں گے، اسلحہ کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں تھا، افغان شورش سے مزید مہاجرین کا پاکستان آنے کا خدشہ ہے، پاکستان مزید افغان مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں