40

پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اپنی عیدیں اور چھٹیاں لندن پیرس میں گزارنے والے ظل

سبحانیوں اور ٹھگوں نے قدرتی رعنائیوں سے مالا مال پاکستان کی سیاحت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹورزم ہائی وے کی تعمیر بزدار حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے جبکہ کلچر، ٹوارزم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ کی عملی تصویر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ ٹوارزم سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 231 فیصد اضافہ پنجاب میں سیاحت کو نئی بلندیوں پرلے جائے گا جبکہ ہائی وے مری کو کوٹلی ستیاں ، نڑھ اور پنج پیر کے نئے خوبصورت سیاحتی مقامات اور راولپنڈی سے ملائے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ قلعہ روہتاس کی بحالی اور تزئین ، روہتاس تاٹلہ جوگیاں پارک وے کی تعمیر، مغلیہ دور کے واہ گارڈنز، ڈئیر آبزرویٹری، چولستان کے دراوڑ قلعے میں ریزارٹ اور فورٹ منرو میں ٹی ڈی سی پی کے ریزارٹ سے پنجاب میں سیاحت کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں