47

مواصلاتی نظام کی فراہمی کے لئے انٹرنیٹ 3Gاور4G سروسزپالیسی میں تبدیلی لانے کی منظوری

اسلام آباد(پناہ نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان /چیئرمین گلگت بلتستان کونسل عمران خان کے زیر صدارت گلگت بلتستان کو نسل کا اجلاس۔
اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون ، وزیر اعلی گلگت بلتستان ،وفاقی وزیر امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان, اور جی بی کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی جس میں خطے کی تعمیر و ترقی و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کونسل
کی سفارشات پر گلگت بلتستان میں بہترین مواصلاتی نظام کی فراہمی کے لئے انٹرنیٹ 3Gاور4G سروسز کے پالیسی میں تبدیلی لانے کی منظوری دے دی.

اجلاس میں 6 ممبران گلگت بلتستان کونسل کے انتخاب کے لئے گلگت بلتستان کونسل (الیکشن) روولز 2021 اور بینکنگ اینڈ کسٹمز کورٹ گلگت بلتستان کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی۔
وزیراعظم پاکستان نے پی ٹی ڈی سی موٹلز کو گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کئے اور گلگت بلتستان کی خوبصورتی کومد نظر رکھتے ہوئے سیاحتی مقامات پر ڈولپمنٹ کا کام مزید تیز کرنے اور گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے زریعے ہوسپیٹیلیٹی ٹریننگ سکول اور ماونٹرینگ سکول قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں