39

عمران حکومت نےکرپشن کےساتھ دھاندلی کےریکارڈ قائم کیےہیں ،عطا تارڑ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پیش نہ ہوئےتوضمانت مستردکردیں گے، ثبوت نہ ہوں تواسطرح کی شرارتیں کی جاتی ہیں، ایف آئی اے نےسیاسی انتقام کیلئےکیس بنایا ہے، ایف آئی اےوزارت داخلہ کےماتحت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت وزیراعظم عمران خان نےدی ہے، اے ٹی ایمزکےڈاکےکی وجہ سےچینی،آٹےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، رنگ روڈاسکینڈل میں اےٹی ایمز کو بچایا گیا ہے۔

انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری،غلام سرورکیخلاف مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟، رنگ روڈاسکینڈل پرشیخ رشیدکیخلاف مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ رنگ روڈاسکینڈل کامقدمہ اینٹی کرپشن کےذریعےدرج کیا گیا ہے، عمران خان کورنگ روڈاسکینڈل میں سانپ سونگھ گیا ہے، عمران خان نےاے ٹی ایمزکوچھوٹ دی جسےاین آراوکہتےہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم سیالکوٹ ضمنی الیکشن پرقانونی چارہ جوئی کریں گے، عدالت میں ثابت کریں گےکس طرح ووٹ پرڈاکا ڈالا گیا ہے، عمران خان کےدن گنےجاچکے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا ہے کہ اربوں کھربوں کی کرپشن کاکوئی ادارہ نوٹس لینےکوتیارنہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں