41

پی آئی اےکاعاشورہ پرعراق کےلیےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عاشورہ پر عراق کےلیےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست ‏پروازیں چلائی جائیں گی۔ ‏

پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اور زائرین کی ‏واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سی ای اوارشد ملک کا کہنا ہے کہ مذہبی مواقع پرخصوصی پروازیں پی آئی اے ‏کی روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور قومی ائیرلائن کی ذمےداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی ہدایات پر پروازیں ترتیب دی جارہی ہیں کوشش ہے ‏کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں