40

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کے مزید جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں ، ترجمان اوگرا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پیٹرول کی سپلائی کے مزید جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کا موجودہ ذخیرہ استعمال کے لیے وافر مقدار میں ہے ، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ضرورت کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لیکر آنے والے بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو چکے ، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کوئی خلل نہیں آیا ، بحری جہازوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی ان لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں