25

آٹے کی قیمتیں بے قابو ،عوام کی دوہائی، حکومت قیمتوں پر قابو نہ پاسکی

مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ،شہر قائد میں آٹے کے 20کلے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1440 روپے ،اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280روپے کی سطح پر
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )آٹے کی قیمتیں بے قابو حکومت آٹے کی قیمتوں پر قابو نہ پاسکی مختلف شہروں میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں شہر قائد میں آٹے کے 20کلے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ ہوگیا کراچی میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1440 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350روپے کی سطح پر تھاحیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360روپے تک پہنچ گئی ہےادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابقحیدر آباد میب گزشتہ ہفتے آٹے کی قیمت 1290روپے کا تھاسکھر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت میں 140 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت ہونے لگا سکھر میں گزشتہ ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1160روپے تھی ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1300 خضدار میں 1280 روپے کا فروخت ہونے لگاکوئٹہ میں گزشتہ ہفتے آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1240، خضدار میں 1200 کا تھاپشاور میں 1240 اور بنوں میں آٹے کی قیمت 1250روپے تک پہنچ گئی ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کا بیس کا تھیلا ایک ہفتے میں 80 روپے مہنگا ہوگیا ہے راولپنڈی میں آٹے کا 20 کا تھیلا1330 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 1180ملتان میں1220روپے تک پہنچ گیا ہے لاہور میں آٹا1220گوجرانوالہ میں 1225 روپے میں فروخت ہو رہا ہے سرگودھا میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1160روپے کی سطح پر ہے اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1280روپے کی سطح پر ہے
آٹا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں