40

پی آئی اے کاافغانستان سےغیرملکیوں کونکالنے کا آپریشن جاری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)غیرملکی صحافیوں کو افغانستان سے لانے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے کابل پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کابل میں بھی پھنسے 329 غیر ملکی صحافیوں کو اسلام آباد لانے کیلئے کابل پہنچ گئی ہے۔ کابل آپریشن بند ہونے کے باعث غیر ملکی صحافیوں کو کابل میں رکنا پڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان سے دیگر ملکوں میں روانہ کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں