41

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ یادرہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، انہوں نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں