55

ایران کی سرحد سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی:دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

(نیوزمارٹ ڈیسک) ایران سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے سپاہی کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں نے ایرانی علاقے سے فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی پر حملہ کیا، حملہ بلوچستان کے جنرل ایریا چوکب میں کیا گیا۔اطلاعا ت کے مطابق دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی مقبول شاہ شہید جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایران کے متعلقہ حکام کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں