53

سابق حکومتی مشیر کی تحریک انصاف میں‌ شمولیت

مظفرآباد(نیوزمارٹ ڈیسک)آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔میڈیا کے مطابق آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 5 چڑھوئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے مسلم کانفرنس کی بڑی وکٹ حاصل کی۔سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت راجہ آفتاب نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل کا اعلان آزادکشمیر پی ٹی آئی کے کے صدر سردار الیاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔سردار الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکے2حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونےجارہےہیں،میرپور میں پی ٹی آئی کے امیدوار یاسر کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ چڑھوئی کےحلقےمیں ہمارے 2 کارکنان نے جان دی، کارکنان نےالیکشن چوری کرنےکا راستہ روکنے کی کوشش کی، تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن چوری کرنےکے ہرحربےکو روکیں گے، کارکنان سےکئے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے، راجہ آفتاب کی شمولیت کے بعد چڑھوئی سے تحریک انصاف بڑے مارجن سےکامیاب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں