80

حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7 ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی، جو قصور وار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

We welcome the Pandora Papers exposing the ill-gotten wealth of elites, accumulated through tax evasion & corruption & laundered out to financial “havens”. The UN SG’s Panel FACTI calculated a staggering $7 trillion in stolen assets parked in largely offshore tax havens.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کرے گی، ناجائزہ دولت، ٹیکس، چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے، پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا ہے۔
My govt will investigate all our citizens mentioned in the Pandora Papers & if any wrongdoing is established we will take appropriate action. I call on the international community to treat this grave injustice as similar to the climate change crisis.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں