16

شمالی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن جاری،دہشتگردوں کاچوکی پرحملہ، پاک آرمی کا جوان شہید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)شمالی وزیر ستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، پاک آرمی کا 30 سالہ جوان شہید ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس کا سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 30 سالہ سپاہی عامر اقبال شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ گھریوم میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، علاقے سے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں