30

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں،آئی ایس آئی ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت کور کمانڈرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری کردہ خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج میں انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح پر تبادلے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ مختصر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چکوال سے ہیں اور فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔‘لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کو صدرِ پاکستان ہلالِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے بھی نوازا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں