32

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کااستعفی،پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ برطانیہ میں ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایاتھا، انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے استعفی کی خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا ہے، انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی، انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا۔
اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا، ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا تھا یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھاانہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے استعفی کی خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں ، شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں